31 مئی، 2016، 3:24 PM

ملا اختر منصور کو پاکستان کا پاسپورٹ جاری کرنے پر نادرا کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار

ملا اختر منصور کو پاکستان کا پاسپورٹ جاری کرنے پر نادرا کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار

افغان طالبان کے سابق رہنما ملا اختر منصور کو پاکستان کا پاسپورٹ اورقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد بگٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے سابق رہنما ملا اختر منصور کو پاکستان کا پاسپورٹ اورقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد بگٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملا اختر منصور 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، حملے کے بعد حکام نے ان کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ برآمد کیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2007 میں نادرا سے ریٹائر ہونے والے غلام محمد بگٹی نے 2002 میں ملا اختر منصور کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ غلام محمد بگٹی کو کوئٹہ سے گرفتاری کے بعد تحقیقات کے لیے ریجنل دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔

ملامنصور کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے لیے دستاویزات کی تصدیق کے الزام میں ایف آئی اے پہلے ہی قلعہ عبد اللہ کے سابق اسسٹنٹ کمشنر رفیق ترین کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ قلعہ عبد اللہ اور کوئٹہ سے 3 نادرا عہدیداران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں ڈرون حملے اور ملا اختر منصور سے جعلی شناختی کارٖڈ اور پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ادھر نادرا نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 25 لاکھ خاندانوں کو جاری شناختی کارڈ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

News ID 1864415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha